Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    پاکستانی حکام نے چار ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے تقریباً 22,000 ملک بدری کی اطلاع دی ہے۔

    اگست 22, 2026

    ویکسین کی فراہمی DRC کے مارکیٹ سیکٹر میں ایبولا کے ردعمل کی کوششوں کو فروغ دیتی ہے۔

    اگست 21, 2026

    مصر کا مرکزی بینک اگست میں شرحیں 19%-20% پر رکھتا ہے۔

    اگست 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Asia News Network KhyberAsia News Network Khyber
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Asia News Network KhyberAsia News Network Khyber
    گھر » “نئے دور میں ڈائیلاگ/مکالمہ: میڈیا کے نوجوان پیشہ ور افراد کے لئے چین ویتنام ایکسچینج” کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا
    PR Newswire

    “نئے دور میں ڈائیلاگ/مکالمہ: میڈیا کے نوجوان پیشہ ور افراد کے لئے چین ویتنام ایکسچینج” کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا

    اپریل 11, 2025
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    ہنوئی، ویتنام، 10 اپریل، 2025 /PRNewswire/ — “نئے دور میں ڈائیلاگ/مکالمہ:  میڈیا کے نوجوان پیشہ ور افراد کے لئے چین ویتنام ایکسچینج” بدھ کے روز ہنوئی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں چین کے گوانگسی کے ناننگ میں متوازی سیشن/اجلاس ہوا۔ اس تقریب میں چین اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور چین اور ویتنام کے عوام سے عوام کے تبادلے کا سال منایا گیا۔

    اس فورم کی رہنمائی چین کی ریاستی کونسل انفارمیشن آفس نے گوانگسی سینٹر برائے بین الاقوامی مواصلات اور گوانگسی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے تعاون سے کی تھی اور گوانگسی ژوانگ خود مختار علاقہ گورنمنٹ انفارمیشن آفس، چین بین البراعظمی مواصلاتی مرکز (CICC)، اور وائس آف ویتنام (VOV) نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

    دونوں ممالک سے میڈیا تنظیموں، یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کے 500 سے زیادہ نمائندوں نے حصہ لیا۔ ہنوئی کے مقام پر حاضرین میں ویتنام فادر لینڈ فرنٹ کی مرکزی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور ویتنام الائنس آف آرٹس اینڈ لٹریچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈو ہونگ کوان؛ VOV کے نائب صدر نگو مین ہین اور وو ہائی کوانگ؛ وانگ کوان، ویتنام میں چینی سفارت خانے میں چارج ڈی افیئرز؛ جینگ شوئی چنگ، CICC کے چیف ایڈیٹر اور گوانگسی گورنمنٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر لی پین شامل تھے۔

    “نئے دور میں ڈائیلاگ/مکالمہ” کے موضوع کے تحت، CGTN، VOV، دی ورلڈ اینڈ ویتنام رپورٹ،VTCnewspaper  ، بین الاقوامی مواصلات کے لئے گوانگسی مرکز، اور گوانگسی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے 12 نوجوان پیشہ ور افراد نے میڈیا اور ٹیک سیکٹر کے نمائندوں کے ہمراہ پینل مباحثوں میں حصہ لیا۔ ڈائیلاگ/مکالمہ تین اہم موضوعات پر مرکوز تھی: دوطرفہ دوستی کو فروغ دینے میں میڈیا کے نوجوان پیشہ ور افراد کا کردار، میڈیا سے چلنے والی صنعت انضمام، اور میڈیا کے منظر نامے میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے لائے گئے چیلنجز اور مواقع۔

    مقررین نے باہمی تفہیم کو مضبوط بنانے اور دونوں عوام کے مابین ایک پل کی حیثیت سے خدمت کرنے میں میڈیا کے کردار پر زور دیا۔ شرکاء نے چین اور ویتنام کے تعاون کی کہانی سنانے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور تیزی سے ڈیجیٹل اور AI سے چلنے والے دور میں تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ فورم نے چین اور ویتنام جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو گہرا کرنے اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

    ایک مشترکہ دستاویزی فلم، ترقی کا راستہ، جو گوانگسی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اور VOV نے مشترکہ طور پر تیار کی تھی، کو تقریب کے دوران باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔ اس فلم میں پچھلے 75 سالوں میں چین اور ویتنام کے تعلقات میں سنگ میل دکھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، گوانگسی سینٹر برائے بین الاقوامی مواصلات اور CICC نے ویتنام کے معروف میڈیا آؤٹ لیٹس کے تعاون سے “کامریڈس اینڈ برادرز، ایک ساتھ مل کر مستقبل کی طرف” کے عنوان سے ایک نیا میڈیا ایکسچینج اقدام شروع کیا۔ اس پروگرام میں دونوں ممالک کی میڈیا ٹیمیں چین میں گوانگسی، سیچوان، اور گوزہو، اور ویتنام میں ہنوئی اور ہو چی منہ شہر میں مشترکہ رپورٹنگ کے دورے کریں گی۔

    ناننگ ذیلی فورم میں، تقریباً 50 میڈیا کے نوجوان نمائندوں نے بیک وقت مباحثوں میں حصہ لیا، جس سے سرحد پار بات چیت کو مزید فروغ دیا گیا اور چینی اور ویتنامی نوجوانوں کے قریبی تعاون کے مشترکہ عزم کو تقویت دی۔

    رابطہ: fanqianhua@cicc.org.cn

    متعلقہ پوسٹس

    Huasun نے پاکستان میں 100 میگاواٹ کی سپلائی کے معاہدے کے ساتھ Himalaya PLUS کا پہلا بین الاقوامی آرڈر حاصل کر لیا

    اگست 19, 2026

    Coinbase نے فنانشل سروسز ریگولیٹری اتھارٹی (Financial Services Regulatory Authority, FSRA) سے مالیاتی خدمات کی اجازت کے ساتھ، ابوظہبی میں اپنا ٹوکنائزیشن مرکز قائم کیا

    اگست 14, 2026

    ADFW 2026 نے دنیا کی سرمایہ کمیونٹی کو ابوظہبی میں لا کر، سر فہرست مقررین کی پہلی لہر کی نقاب کشائی کی

    اگست 13, 2026

    گندھارا سے دون ہوانگ (Dunhuang) تک: شاہراہ ریشم کے ساتھ تہذیبوں کی باہمی آموزش اور تبادلہ

    اگست 6, 2026

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا

    اگست 4, 2026

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    پاکستانی حکام نے چار ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے تقریباً 22,000 ملک بدری کی اطلاع دی ہے۔

    اگست 22, 2026

    ویکسین کی فراہمی DRC کے مارکیٹ سیکٹر میں ایبولا کے ردعمل کی کوششوں کو فروغ دیتی ہے۔

    اگست 21, 2026

    مصر کا مرکزی بینک اگست میں شرحیں 19%-20% پر رکھتا ہے۔

    اگست 21, 2026

    ٹریژری کی طرف سے قرض کی واپسی میں توسیع کے بعد وال اسٹریٹ میں اضافہ ہوا۔

    اگست 20, 2026

    کانگو میں ایبولا کا بحران 5000 سے تجاوز کرنے پر مارکیٹ کی فوری ضرورت ہے

    اگست 19, 2026

    انڈونیشیا کے بی ایم کے جی نے شمالی سماٹرا کے ساحل پر 6.1 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی ہے۔

    اگست 19, 2026

    صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں 26 ملین کیسز کے درمیان ڈی آر سی میں ملیریا کے بحران سے تقریباً 30,000 جانوں کا خطرہ

    اگست 17, 2026

    حکام کے مطابق، ڈی آر سی کے ایبولا بحران نے ہلاکتوں کی تعداد کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

    اگست 17, 2026
    © 2023 Asia News Network Khyber | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.